August 05, 2020

ظفرالاسلام خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ظفرالاسلام خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

نئی دہلی-31 جولائی ( اردو لیکس)  ہائی کورٹ نے  غداری کیس میں دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام خان کو  ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ جسٹس منوج کمار اوہری نے پولیس کی جانب سے یہ بیان دیئے جانے کے بعد ضمانت منظور کی کہ کیس کی مزید تفتیش کے لئے خان کی ضرورت نہیں ہے۔  خان کی حال ہی میں معیاد ختم ہوئی ہے انہوں نے اپنی عمر ، صحت کے مسائل اور کوویڈ 19 کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خلاف درج غداری کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے ضمانت منظور کرلی۔خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے فیس بک اور ٹیوٹر پر متنازعہ تبصرے کیے تھے جس پر پولیس نے خان کے خلاف دفعہ 124 اے اور 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا 

Post source : Urduleaks