August 05, 2020

آندھراپردیش میں 3 دارالحکومتوں کے قیام کو گورنر کی منظوری

آندھراپردیش میں 3 دارالحکومتوں کے قیام کو گورنر کی منظوری

امراوتی 31 جولائی (اردولیکس) ریاست آندھراپردیش میں تین دارالحکومتوں کے قیام سے متعلق حکومت کی تجویز کو گورنرنے منظوری دے دی ہے۔ گورنر آندھراپردیش بھیشوابھوشن ہری چنتدن نے آندھراپردیش میں تین دارالحکومتوں کے قیام سے متعلق بل کو انتظامی منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی مقننہ کا عمل پورا ہوگیا۔ گورنر کی منظوری کے بعد وشاکھاپٹنم، امراوتی اور کرنول کو دارالحکومت کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ 

Post source : urduleaks