August 05, 2020

وندے بھارت مشن کے پانچویں مرحلہ کا کل سے آغاز

وندے بھارت مشن کے پانچویں مرحلہ کا کل سے آغاز

نئی دہلی 31 جولائی (اردولیکس) وندے بھارت مشن کے پانچویں مرحلہ کا آغازاتوارسے ہوگا۔ اس مرحلہ کے تحت 23 ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کوواپس لانے کے لئے جملہ 792پروازیں چلائی جائیں گی جس میں 692 غیر ملکی اور 100 گھریلو پروازیں شامل ہوں گی۔اس مرحلہ کے تحت بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ وندے بھارت مشن کے تحت تاحال 8 لاکھ 78 ہزار 921 غیر مقیم ہندوستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے۔

Post source : urduleaks