August 05, 2020

آن لائن کلاسیس۔ بچوں کی تعلیم کیلئے منگل سوتررہن رکھ کرماں نے خریدا ٹی وی

آن لائن کلاسیس۔ بچوں کی تعلیم کیلئے منگل سوتررہن رکھ کرماں نے خریدا ٹی وی

بنگلور یکم اگست (اردولیکس) بچوں کی آن لائن تعلیم کیلئے ایک خاتون نے اپنا منگل سوتررہن رکھ کر ٹی وی خریدا۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی غرض سے تاحال اسکولس شروع نہیں ہوئے اس اثناء میں کرناٹک حکومت نے آن لائن کلاسیس کی اجازت دی ہے اورٹی وی کے ذریعہ کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ گڑگ سے تعلق رکھنے والی کستوری نامی خاتون کے پاس ٹی وی نہیں تھا اورنہ ہی ٹی وی خریدنے کیلئے رقم تھی جس کی وجہہ سے اس نے اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے منگل سوتر رہن رکھ کر ٹی وی خریدا۔

Post source : urduleaks