August 05, 2020

عیدالاضحی کے موقع پرصدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

عیدالاضحی کے موقع پرصدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

نئی دہلی یکم اگست (اردولیکس) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے عیدالاضحی کے موقع پرمسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کی ہے۔صدر جمہوریہ نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا عیدالاضحی کا تہوارآپسی بھائی چارگی اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے اور لوگوں کو سب کے مفادات کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم سب کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے تمام قواعد اور ہدایات پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔

Post source : urduleaks