August 05, 2020

مملک بھرمیں منائی جارہی ہے عید

مملک بھرمیں منائی جارہی ہے عید

حیدرآباد یکم اگست(اردولیکس) ملک بھرمیں آج عید الضحی منائی جارہی ہے۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر عیدگاہوں میں عید کی نماز ادا نہیں کی گئی۔ کووڈ 19 کی روک تھام کےلئے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط اور لاک ڈاون کے ضوابط پر عمل آوری کرتے ہوئے لوگوں نے گھروں کے پاس مساجد میں ہی عید کی نماز ادا کی اور سنت ابراہیمی پر عمل آوری کرتے ہوئے قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ مساجد میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔ مصلیوں کے سینٹی ٹائزر کا انتظام کیا گیا تھا۔ لوگوں نے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملنے کے بجائے زبانی عید کی مبارکباد پیش کی۔

Post source : urduleaks