August 05, 2020

اڈوانی اور جوشی کو نہیں ملے دعوت نامے!

اڈوانی اور جوشی کو نہیں ملے دعوت نامے!

نئی دہلی- یکم اگست( اردو لیکس)ایودھیا میں 5 اگست کو رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں منعقد ہونے والی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں لیکن اب تک بی جے پی کے سینئر لیڈرس ایل اے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے جبکہ مرکزی وزیر اُما بھارتی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کو دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے ۔ اڈوانی حال ہی میں بابری مسجد انہدام کیس میں لکھنؤ سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اس معاملے میں 92 سالہ اڈوانی سے چار گھنٹے تک جرح کیا گیا۔ 

Post source : Urduleaks