August 05, 2020

تاریخی مکہ مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز نہیں ہوسکی

تاریخی مکہ مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز نہیں ہوسکی

حیدرآباد یکم اگست(اردولیکس) حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں آج عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جاسکی۔ مکہ مسجد میں ہر سال عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جاتی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال عیدالفطر کی نماز ادا نہیں کی گئی اور عیدالاضحیٰ کی نماز کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ لاک ڈاون کے نفاذ سے تاحال جمعہ کے دن مکہ مسجد اور چار مینار کے پاس پولیس کا سخت بندوبست کیا جا رہا ہے،لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے مسلسل 19 جمعہ سے تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ صرف پانچ مصلی ادا کر رہے ہیں عام مصلیوں کونماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

Post source : urduleaks