August 05, 2020

تلنگانہ کے ریمس ہاسپٹل سے کورونا کے 10 مریض فرار!

تلنگانہ کے ریمس ہاسپٹل سے کورونا کے 10 مریض فرار!

حیدرآباد-2 اگست ( اردو لیکس)  تلنگانہ میں 10 کورونا کے مریض  عادل آباد رمس ہاسپٹل سے فرار ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق ، فرار ہونے والوں میں پانچ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ جو جمعہ کی رات ہاسپٹل کے عملے کو چکمہ دے کر ایک کے بعد دیگر فرار ہوگئے ۔فرار ہونے والوں میں اندراویلی منڈل کے دو افراد ، نظام آباد کا ایک شخص ،عادل آباد کے ٹیچرس کالونی کے دو، خانہ پور، کیلاش نگر ،دوراکا نگر، کومری کنٹہ کا ایک ایک مریض شامل ہے ۔ ۔  ذرائع نے بتایا کہ ضلعی محکمہ صحت کے عہدیداروں کو متاثرہ افراد کے فراری سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔متاثرہ شخص کے موبائل فون کی بنیاد پر متاثرہ افراد کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ان میں چند کو پکڑ کر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے 

 

Post source : Urduleaks