August 13, 2020

تلنگانہ کے ایک پجاری کو ایودھیا تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ

تلنگانہ کے ایک پجاری کو ایودھیا تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ

حیدرآباد -2 اگست ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ایک مندر کے سربراہ سنگرام مہاراج کو رام مندر کی تعمیر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامہ موصول ہوا ہے ناراین کھیڑ منڈل کے کنڈہ پور میں واقع ہنومان مندر کے سربراہ سنگرام مہاراج کو رام مندر ٹرسٹ کی جانب سے دعوت نامہ ملا ہے جس میں 5 اگست کو مندر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ سنگرام مہاراج آل انڈیا سادھو سنت میں تلنگانہ کے نمایندے ہیں انہیں دعوت نامہ کے ساتھ فلائٹ ٹکٹ بھی موصول ہوا ہے سنگرام مہاراج 3 اگست کو حیدرآباد سے ایودھیا کے لئے روانہ ہوں گے اور وہاں سنگ بنیاد تقریب کے علاوہ شیلانیاس و دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے ۔

Post source : Urduleaks