September 28, 2020

تلنگانہ سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی سونم راجیا کی کورونا سے موت

تلنگانہ سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی سونم راجیا کی کورونا سے موت

بھدراچلم -4 اگست ( اردو لیکس) تلنگانہ میںسی پی ایم کے سینئر قائد و بھدراچلم کے سابق رکن اسمبلی سونم راجیا (59) کی  کورونا وائرس سے موت ہوگئی ۔ گزشتہ 10 دن سے راجیا شدید بخار میں مبتلا تھے جس پر انھیں وجئے واڑہ کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئے ۔پیر کے روز ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ مثبت پائے گئے ۔ وہ سی پی ایم کی جانب سے 1999 ، 2004 اور 2014 میں متحدہ کھمم ضلع کے حلقہ بھدرچلم سے تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ریاست کی تقسیم کے بعد وہ اے پی میں اپنے آبائی گاؤں میں رہا۔ ریاستی اسمبلی کے لئے منتخب ہونے کے بعد بھی انہوں نے انتہائی سادگی کے ساتھ زندگی بسر کی۔وہ واحد ایم ایل اے تھے جو آٹو اور بس کے ذریعہ اسمبلی آتے تھے 

Post source : Urduleaks