September 28, 2020

کورونا کا اندرون 24 گھنٹے علاج کرنے تلنگانہ کے ہومیوپیتھی ڈاکٹرکا دعویٰ!

کورونا کا اندرون 24 گھنٹے علاج کرنے تلنگانہ کے ہومیوپیتھی ڈاکٹرکا دعویٰ!

ورنگل 4 اگست (اردولیکس) ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع کے ایک ہومیو ڈاکٹرنے کورونا متاثرین کا 24 گھنٹے میں علاج کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈآکٹروی ایس ریڈی نے میڈیا کوبتایا کہ ہومیوپیتھی اورجرمن نیو میڈیسن کے ذریعہ وہ ایسے مریضوں کا 24 گھنٹوں کے اندرعلاج کرکے اسے مکمل صحت یاب کردیں گے جنکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پچھلے 120 دنوں سے ان کے اسپتال سے رجوع ہونے والوں مریضوں، ملازمین ان کے بیٹے اورخود انھوں نے ماسک اورسینی ٹائزرکا استعمال نہیں کیا ہے۔ ان کے مطابق ان کے پاس ایک ایسا محلول ہے جسے اسپتال میں چھڑکنے کے بعد کورونا اندرداخل نہیں ہوتا۔ انھوں نے چیلنج کیا ہے کہ ان کی دوا کی تحقیق کی جاسکتی ہے۔

Post source : urduleaks