September 28, 2020

کرناٹک کے سابق چیف منسٹرسدا رامیا بھی کورونا سے متاثر

کرناٹک کے سابق چیف منسٹرسدا رامیا بھی کورونا سے متاثر

بنگلور 4 اگست (اردولیکس) کرناٹک کے سابق چیف منسٹرسدارمیا کے بھی کوروناسے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انھوں نے ٹویٹرپراپنے کورونا سے متاثرہونے کی اطلاع دی اورکہا کہ وہ علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع ہورہے ہیں۔ سدا رامیا نے ٹویٹ کیا کہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہوں اورڈاکٹر کے مشورے پراسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں اور خود کوکورنٹائن کرلیں۔

Post source : urduleaks