September 28, 2020

آسیب اتارنے کے نام پرپٹائی۔ کریم نگرمیں خاتون کی موت

آسیب اتارنے کے نام پرپٹائی۔ کریم نگرمیں خاتون کی موت

کریم نگر4 اگست (اردولیکس) آسیب کا سایہ ہوجانے کے نام پرایک بابا نے خاتون کوشدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔ منچریال سے تعلق رکھنے والی خاتون رجیتا نامی خاتون کا تعلق ضلع کریم نگرسے تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے اس کی صحت خراب تھی اس کے سسرال والوں کو شبہ ہوگیا کہ ان کی بہوکوآسیب کا سایہ ہوچکا ہے وہ اسے مقامی شیام نامی بابا کے پاس لے گئے جواس طرح کے علاج کے دعوے کیا کرتا ہے۔ اس نے شیطان اتارنے کے نام پرخاتون کی بری طرح سے پٹائی کردی اوراسے پٹخ دیا جس کی وجہہ سے خاتون زخمی ہوگئی تھی اسے علاج کیلئے کریم نگر کے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks