September 29, 2020

کورونا کے میتوں کی تدفین کی ذمداری لینے تلنگانہ میں پاپولر فرنٹ کا پیشکش

کورونا کے میتوں کی تدفین کی ذمداری لینے تلنگانہ میں پاپولر فرنٹ کا پیشکش

جگتیال-4 اگست( پریس ریلیز) کورونا کے میتوں کی تدفین کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کرتے ہوئےضلع جگتیال میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ جگتیال کی جانب سے ضلع کلکٹراور بلدیہ انچارج کمشنر ارونا شری کو ایک تحریری یاداشت پیش کی گئی ۔ضلعی صدر محمد شفیع اور ضیا الرحمن نے کہا کہ کورونا وبا سے فوت ہونے والوں کی میتوں کو انکے افراد خاندان کے حوالے کریں تاکہ  مذہبی طریقہ سے اپنےاپنے قبرستانوں اور شمشان گھاٹ پر انجام دے سکیں۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا سے فوت ہونے کے بعد کسی قسم کے جراثم نہیں ہوتے ۔اس کے باوجود کورونا میتوں کو انکے رشتہ داروں کو حوالے نہیں کیا جارہاہے اور علحدہ قبرستان میں  آخری رسومات اور تدفین کی جارہی ہےآج کورونا وایرس سے فوت ہونے والوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہاہے جبکہ ملک میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کورونا سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات انکے مذہبی اور روایت کے مطابق انجام دیا جارہا ہے اب تک ملک میں پاپولر فرنٹ کی جانب سے 1150 میتوں کی آخری رسومات اور تدفین انجام دی گی اگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے جگتیال میں بھی کوئی کورنا سے فوت ہوتومیت کو اگر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے زمہ داروں کے حوالے کریں تو یہاں بھی زمہ داری کے ساتھ آخری رسومات کو ادا کر نے کیے لیے ہم تیار ہیں 

Post source : Press release