September 29, 2020

تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں پھراضافہ 13 کی موت

تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں پھراضافہ 13 کی موت

حیدرآباد 5 اگست (اردولیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2012 نئے معاملات درج کئے گئے۔اس طرح ریاست میں اس انفکشن کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 70,958ہوگئی ہے۔گذشتہ روز13افراد کی موت اس سے ہوگئی۔ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 576ہوگئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا کے 532نئے معاملات درج کئے گئے۔میڑچل ملکاجگری میں 198،رنگاریڈی ضلع میں 188,ورنگل اربن ضلع میں 127،کھمم ضلع میں 97،سنگاریڈی ضلع میں 89،نظام آباد ضلع میں 83،نلگنڈہ ضلع میں 49،پداپلی ضلع میں 41،محبوب نگر ضلع میں 51،جوگولامباگدوال ضلع میں 48،جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں 46،بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں 58،کریم نگر ضلع میں 41 اور کاماریڈی ضلع میں 75معاملات درج کئے گئے۔

Post source : urduleaks