September 29, 2020

دلت نوجوان کو لات مارنے والا انسپکٹر معطل

دلت نوجوان کو لات مارنے والا انسپکٹر معطل

وجے واڑہ -5 اگست ( اردو لیکس)  آندھراپردیش میں پولیس کا ایک سرکل انسپکٹر  معطل ہوگیا جس نے جھگڑے پر پولیس سے رجوع ہونے والے دلت نوجوان کو لات ماری تھی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع سریکاکلم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ٹکالی ٹاون کے رہنے والے رمیش اور دلت نوجوان جگن دونوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف شکایت کے لئے کاسی بُگاپولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے تاہم سرکل انسپکٹروینوگوپال نے دلت نوجوان جگن کو اس کی ماں کے سامنے لات رسید کی۔اس واقعہ کا ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا جس کے بعد اے پی پولیس سربراہ کے دفتر نے اس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ کے احکام دیئے۔ابتدائی جانچ کے بعدوشاکھاپٹنم کے ڈی آئی جی کالی داس رنگاراو نے وینوگوپال کی معطلی کے احکام جاری کئے۔

Post source : Urduleaks