September 28, 2020

شوہرکی کورونا سے موت۔ بیوی نے بھی خودکشی کرلی

شوہرکی کورونا سے موت۔ بیوی نے بھی خودکشی کرلی

حیدرآباد 8 اگست (اردولیکس) شوہرکے کورونا سے فوت ہونے کے غم میں بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے ایلاریڈی گوڑہ علاقہ میں رونما ہوا۔ 55 سالہ خاتون نرمدا کا شوہروجئے کماراوربیٹا کورونا سے متاثرہوگئے تھے۔ ان دونوں کا ہوم آئیسولیشن میں رکھ کرعلاج کیا جارہا تھا اس دوران 6 اگست کو وجئے کمارکی موت ہوگئی۔ شوہرکی موت کے بعد بیوی نے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

Post source : urduleaks