September 29, 2020

ایک اورمرکزی وزیرکورونا سے متاثر

ایک اورمرکزی وزیرکورونا سے متاثر

نئی دہلی 9 اگست (اردولیکس) ایک اورمرکزی وزیرکوروونا سے متاثرہوگئے۔ مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مرکزی وزیرنے اپنے ٹویٹرپیغام میں خود اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کے ابتدائی علامات پرانھوں نے ٹیسٹ کروایا رپورٹ پازیٹیوآئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرس کے مشورے پروہ ایمس میں شریک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی تک مرکزی وزراء امیت شاہ، دھرمیندرپردھان اورکیلاش چودھری کورونا سے متاثرہوئے ہیں اس فہرست میں ارجن رام میگھوال کا نام بھی شامل ہوچکا ہے۔

Post source : urduleaks