September 29, 2020

تلنگانہ میں کورونا کے 1982 کیسس 12 اموات

تلنگانہ میں کورونا کے 1982 کیسس 12 اموات

حیدرآباد 9 اگست (اردولیکس) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 1982نئے معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 79,495تک جاپہنچی۔ گذشتہ روز اس انفکشن سے 12افراد کی موت ہوگئی۔اس طرح ریاست میں اب تک اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد627ہوگئی ہے۔ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں 1982نئے معاملات کا اندراج کیاگیا ہے۔تقریبا1669افرادروبہ صحت ہوئے ہیں جن کو ریاست کے مختلف اسپتالوں سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس طرح ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 55,999ہوگئی ہے۔عہدیداروں نے کہاکہ ریاست میں 22,869سرگرم معاملات ہنوز ہیں اور 16,112افراد کو گھروں میں الگ تھلگ کردیاگیا ہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران حیدرآباد میں اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم حکومت نے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں۔محکمہ صحت کے نئے بلیٹن کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پر درج کردہ نئے کورونا کے معاملات کی تفصیل اس طرح ہے۔جی ایچ ایم جی ایچ ایم سی 463،میڑچل141،رنگاریڈی139،کریم نگر96،گدوال 93،جنگاوں 78،ورنگل اربن71،پداپلی 71،بھدرادری کوتہ گوڑم64،کاماریڈی62،نلگنڈہ59،نظام آباد58،سدی پیٹ55۔ڈائرکٹر جنرل صحت عامہ سرینواس راو نے امید ظاہر کی کہ جی ایچ ایم سی حدود میں اگست کے اواخر اور دیگر علاقوں میں ستمبر کے اواخرتک کورونا کے معاملات پر قابو پایا جائے گا۔

Post source : urduleaks