September 28, 2020

امیت شاہ کی کورونا رپورٹ منفی آئی

امیت شاہ کی کورونا رپورٹ منفی آئی

نئی دہلی 9 اگست (اردولیکس) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کورونا سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہاسپٹل میں زیرعلاج امیت شاہ کا ایک بارپھرکورونا کا ٹیسٹ کیا گیا ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے بعد کئے گئے ٹیسٹ میں مرکزی وزیرداخلہ کی رپورٹ نیگیٹیوآئی ہے۔