September 29, 2020

کوویڈ ہاررہا ہے ملک جیت رہا ہے، رونہ صحت ہونے والوں کی شرح 69 فیصد سے تجاو: مرکزی وزیرصحت

کوویڈ ہاررہا ہے ملک جیت رہا ہے، رونہ صحت ہونے والوں کی شرح 69 فیصد سے تجاو: مرکزی وزیرصحت

نئی دہلی 10 اگست (اردولیکس) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 54،859 متاثرین صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح 69 فیصد سے بڑھ کر69.33 فیصد ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 ہار رہا ہے اور ملک جیت رہا ہے۔ یہ سب کچھ ڈاکٹروں، نرسوں اور اگلی صف میں کھڑے طبی عملہ کی بے لوث خدمت اور لگن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری ہونے والےاعداد و شمار کے مطابق 9 اگست کو ملک بھر میں مجموعی طور پر 54،859 افراد کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہوگئے، جس سے شفایابی کی شرح 69.33 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس طرح سے اب تک پورے ملک میں 15،35،743 متاثرہ مریضوں کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔

Post source : urduleaks