September 30, 2020

گنیش منڈپ اورجلوس کی اجازت نہیں

گنیش منڈپ اورجلوس کی اجازت نہیں

نئی دہلی 13 اگست (اردولیکس) تمل ناڈو حکومت نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہہ سے پرہجوم مقامات پرگنیش منڈپوں اورریالی کی اجازت نہیں رہے گی۔ 22 اگست کو گنیش چتورتھی کے پیش نظریہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ حکومت نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ کورونا کی وباء کی وجہہ سے ونائک چتورتھی گھروں میں ہی منائیں۔ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اورابھی تک 5278 افراد کی موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks