September 28, 2020

تلنگانہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش

تلنگانہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش

حیدرآباد 13 اگست (اردولیکس) تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ چار دنوں کے دوران تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما  میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم میں سرگرم اور رائل سیما میں کمزور پڑگیا ہے۔ حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔

Post source : urduleaks