September 29, 2020

رام جنم بھومی تیرتھ کے سربراہ کورونا سے متاثر۔ رام مندربھومی پوجا میں تھے شریک

رام جنم بھومی تیرتھ کے سربراہ کورونا سے متاثر۔ رام مندربھومی پوجا میں تھے شریک

نئی دہلی 13 اگست (اردولیکس) رام جنم بھومی تیرتھ شیترٹرسٹ کے سربراہ مہانت نرتیہ گوپال داس کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ ان کی عمر 82 سال ہے انھیں دہلی کے ہاسپٹل میں شریک کروائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ چیف منسٹراترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے مہانت کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور متھرا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ انہیں علاج کے لئے مینداتا اسپتال بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔نرتیہ گوپال داس ایودھیا میں رام مندرکے تعمیراتی کاموں کے آغاز کے موقع پروزیراعظم نریندرمودی ،آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوتاوردیگرکے ساتھ شہ نشین پرموجود تھے۔ فوری طورپراس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ وہ 5 اگست کو اس وائرس سے متاثرتھے یا نہیں؟ زرائع کے مطابق وہ ایودھیا سے متھرا میں اپنے آشرم جنم اشٹمی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے جہاں بخاراورسانس لینے میں تکلیف کی شکایت پران کا ٹیسٹ کروایا گیا تب کورونا سے ان کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی۔

Post source : urduleaks