September 29, 2020

کیرالہ طیارہ حادثہ۔تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل

کیرالہ طیارہ حادثہ۔تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل

نئی دہلی 14 اگست (اردولیکس) کیرالہ کے کوزی کوڈ میں رونما طیاہ کے حادثہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم آئندہ ایسے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے کی غرض سے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ ٹیم اپنی رپورٹ اندرون پانچ ماہ پیش کردے گی۔ واضح رہے کہ اس مہینے کی 7 تاریخ کو دبئی سے آنے والا ایرانڈیا کا ایک طیارہ جس میں 190 سے زیادہ افراد سوار تھے شدید بارش کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں 18 مسافرین کی موت ہوگئی تھی۔

Post source : urduleaks