September 29, 2020

خاندان کے تین ارکان اور خود کے کورونا سے متاثر ہونے پر مایوس شخص کی خودکشی

خاندان کے تین ارکان اور خود کے کورونا سے متاثر ہونے پر مایوس  شخص کی خودکشی

نظام آباد 14 اگست (اردولیکس)خود کے اوردیگر تین ارکان خاندان کے کورونا سے متاثر پائے جانے پر مایوسی کے شکار ایک ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نیاوا نندی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 63 سالہ شخص جس کی شناخت ایل ندیپی راجنا کے طورپر کی گئی ہے،کی بیٹی اوردو نواسیاں حال ہی میں ولیج پرائمری ہیلت سنٹرپہنچے جہاں ان تمام کا کورونا ٹسٹ کروایا گیا۔ان تمام کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ان کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیاگیا۔اپنے ارکان خاندان کے اس موذی مرض سے متاثر ہونے پر یہ ضعیف شخص کافی مایوس ہوگیا تھا۔ اس شخص کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

Post source : urduleaks