December 06, 2020

اردو میڈیم طلبا کے ساتھ آن لائن کلاسیں میں سوتیلا سلوک؛ محمد عرفان الدین کا بیان

اردو میڈیم طلبا کے ساتھ آن لائن کلاسیں میں سوتیلا سلوک؛ محمد عرفان الدین کا بیان

 

حیدرآبار/1ستمبر(پریس نوٹ)تلنگانہ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیمات کو آن لائن کلاسیس منعقد کرنےکی اجازت دی گئی ہے جس کے ساتھ ہی محکمہ تعلیمات نے سرکاری مدارس میں زیرتعلیم طلبہ کیلئے دوردرشن کیندرا،یاد گیری،ساٹ ودیا چیانل پر نصاب کے مطابق سوم تا دسویں جماعت کے اسباق کو نشر کرنے کا شیڈول جاری کیا۔ کمشنر آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ پروسیڈنگ Proc.RC N0.SS/T6/2020بتاریخ 29/08/2020 میں اردو میڈیم کے طلبہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا جہاں دیگر میڈیا کے طلباء کےلئے آن لائن کلاسیس ہوں گی وہیں اردو میڈیم طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس نہ نشر کرنا اور شیڈول میں اردو کے طلبہ کو یکسر نظر انداز کرنا عہدیداروں کے متعصبانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس جی ٹی فورم تلنگانہ کے اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ محمد عرفان الدین نے حکومت اور محکمہ تعلیمات اور اس کے عہدے داران سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اردو میڈیم کے طلبہ کے لئے سوم تا دہم جماعت تمام جماعتوں کیلئے قابل اساتذہ کی خدمات لے کر ویڈیو اسباق ریکارڈ کروا کر دوردرشن کیندرا،یادگیری،ٹی ساٹ ودیا پر نشر کرنے کا شیڈول جاری کرے۔

Post source : Press release