September 29, 2020

حیدرآباد میں نقلی ڈاکٹر گرفتار

حیدرآباد میں نقلی ڈاکٹر گرفتار

حیدرآباد 11 ستمبر (اردولیکس)حیدرآباد میں ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ اس خود ساختہ ڈاکٹر نے صرف پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔ اس نے ایم بی بی ایس کا نقلی سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور وہ شہر کے بعض ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹلس میں کام کرچکا ہے۔ملزم کی شناخت تیجا ریڈی ساکن اور اوپل کی حیثیت ‌سے‌کرلی گئی ہے۔پولیس نے اسکا ساتھ دینے‌والے اسکے باپ اور ایک شخص‌کو بھی گرفتار کر لیا۔یہ کاروائی رچہ کنڈہ پولیس نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر انجام ‌دی۔ ملزم کے پاس سے سرٹیفیکیٹس ضبط کرلئے گئے ہیں۔

Post source : Urduleaks