September 29, 2020

حیدرآباد میں دلہے کا قتل

حیدرآباد میں دلہے کا قتل

حیدرآباد 11 ستمبر(اردولیکس) حیدرآباد میں شادی کے 20 دن بعد ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ 25 سالہ اسلم کا تعلق شہرکے علاقہ ٹپہ چبوترہ مجاہد نگرسے تھا۔ چند دن قبل اس کی شادی ثمرین نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔ کل رات بیوی نے موسل سے حملہ کرکے اپنے شوہرکا قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلم حالت نشہ میں بیوی کو ہراساں کررہا تھا جس سے تنگ آکراس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

Post source : urduleaks