September 29, 2020

یو جی سی نیٹ امتحانات کا 24 ستمبر سے انعقاد

یو جی سی نیٹ امتحانات کا 24 ستمبر سے انعقاد

نئی دہلی 15 ستمبر (اردولیکس) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے یو جی سی نیٹ امتحان 2020 کی تاریخ میں 24 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ یہ امتحان پہلے 16 ستمبرکو منعقد شدنی تھا۔ ایجنسی کے مطابق 16 ، 17 ، 22 اور 23 ستمبر کو دوسرے امتحانات کی وجہ سے یو جی سی نیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا۔ یو جی سی نیٹ کے سبجیکٹ اور شفٹ کے لحاظ سے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایڈمٹ کارڈ ، امتحانات کی تاریخیں ، رول نمبر ، ایگزامنیشن سینٹر اور دیگر معلومات جلد جاری کی جائیں گی مزید تفصیلات ویب سائٹ UGC.NTA.NIC.in سے عنقریب حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Post source : urduleaks