September 29, 2020

زاید برقی بلس پر نظر ثانی کرنے چیف منسٹر کے سی آر کا اعلان

زاید برقی بلس پر نظر ثانی کرنے چیف منسٹر کے سی آر کا اعلان

حیدرآباد-15 ستمبر ( اردو لیکس)  چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے لاک ڈاؤن کے دوران زائد برقی بلس حاصل ہونے والوں کی بلس پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے سبب برقی  میٹرس کی ریڈنگ نہیں لی گئی ۔تین ماہ کی بل عاید کی گئی ۔جس کی وجہ سے زائد برقی بل عاید ہوئی ہے  کے سی آر نے واضح کیا کہ بلوں کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔اس کے لئے تین کی میٹر ریڈنگ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی آج ہی وہ احکامات جاری کریں گے تاکہ مجموعی طور پر برقی بل میں کمی لائی جا سکے۔ریاستی اسمبلی میں مجلس اور کانگریس کی توجہ دہانی پر چیف منسٹر نے یہ اعلان کیا ۔

Post source : Urduleaks