September 29, 2020

نومبر تک چین کی کورونا ویکسین عوامی استعمال کے لئے ہوگی دستیاب

نومبر تک چین کی کورونا ویکسین عوامی استعمال کے لئے ہوگی دستیاب

حیدرآباد-15 ستمبر( اردو لیکس ڈیسک)چینی کمپنیوں کی تیار کردہ کورونا وائرس کی چار ویکسینیں انسانی تجربات کے قطعی مراحل میں  ہیں۔ چین کی ڈرگ کنٹرول سوسائٹی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان میں سے تین ویکسین نومبر تک عوامی استعمال کے لئے دستیاب ہوجائیں گی۔ تیسرے ویکسین کی ٹرائلز آسانی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ امکان ہے کہ یہ نومبر یا دسمبر تک عام لوگوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔ چینی سی ڈی سی کے بائیوسیفٹی ماہر گائزو نے  نے انکشاف کیا کہ وہ خود گذشتہ اپریل میں بھی ان چار میں سے ایک ویکسین کو لیا ہے اور اب تک ان میں کوئی غیر معمولی علامت نہیں دیکھی گئی ہے۔ تاہم ، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ چاروں میں سے کونسی ویکسین انھوں نے لی تھی 

Post source : Urduleaks