September 29, 2020

اخلاق حسین تلگودیشم پارٹی بھولک پور ڈیویژن صدرمنتخب

اخلاق حسین تلگودیشم پارٹی بھولک پور ڈیویژن صدرمنتخب

 

حیدرآباد۔15ستمبر(اردو لیکس) جنرل سکریٹری اور ڈیویژن کمیٹی انچارج سکندرآباد پارلیمنٹری کمےٹی راجہ چودھری کے بموجب صدرتلگودیشم پارٹی سکندرآباد پارلیمنٹری کمیٹی پی سائی بابا نے صدر اقلیتی سیل پارلیمانی کمیٹی محمد ظہیرالدین ثمر کی خواہش پرحلقہ مشیرآباد کے بھولک پور ڈیویژن تلگو دیشم صدرکی حیثیت سے محمد اخلاق حسین اور جنرل سکریٹری کی حیثیت سے پی بالراج کے تقرر کا اعلان کیا۔صدرسکندرآباد پارلیمانی کمیٹی پی سائی بابانے بتایا کہ پارٹی ہائی کمان کے احکامات کے مطابق گریٹر حیدرآباد میں عنقریب بلدی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو مستحکم کرنے کی غرض سے پارلیمانی حلقہ سکندرآباد کے تحت اسمبلی حلقوں میں تمام ڈیویژن کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلہ کڑی کے طور پر حلقہ مشیرآباد کے بھولکپور ڈیویژن میں صدراور سکریٹری کا انتخاب عمل میں لاتے ہوئے 20 ستمبر سے قبل دیگرعہدیداروں و اراکین کے انتخاب کی ہدایت دی گئی اور بتایا کہ حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد کی تمام اسمبلی حلقوں میں 20ستمبر سے پارٹی پرچم کشائی پروگرام کا اہتمام کےاجائے گاجس کا آغاز حلقہ اسمبلی سکندآباد سے ہوگا جب کہ 21ستمبر کو حلقہ مشیرآباد کے بھولکپورڈیویژن میں پرچم کشائی اورڈیویژن پارٹی آفس کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔پی سائی بابا نے صدراقلیتی سیل محمد ظہیرالدین ثمر کی موجودگی میں اخلاق حسین اور بالراج کو تقررنامہ حوالہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سکریٹریز پی بالراج گوڑاورکمریا،صدرٹی این ٹی یوسی تلنگانہ ایم کے بوس،صدرتلگو مہیلا پارلیمانی کمیٹی وجئے شری کے علاوہ این کشور،یادگیری راو ،ایم زاہدعلی، رویندرچاری و دیگرموجودتھے۔

 

Post source : Urduleaks