September 29, 2020

اردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ کی سرگرمیوں کاآغاز

اردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتہ کی سرگرمیوں کاآغاز

حیدرآباد،16 ستمبر (پریس نوٹ) پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے 14 ستمبر کو پوسٹر جاری کرتے ہوئے ہندی ہفتہ کی سرگرمیوں کا افتتاح انجام دیا۔ یونیورسٹی میں ہندی ہفتے کے دوران جو 18 ستمبر تک جاری رہے گا،سرکاری زبان کے فروغ کیلئے مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ یونیورسٹی میں سرکاری زبان نفاذ کمیٹی کی صدر نشین پروفیسر سنیم فاطمہ نے بتایا کہ اس ہفتہ طویل تقریب کے تحت یونیورسٹی کے اساتذہ ، افسران اور ملازمین کے لئے آن لائن لیکچرز اور آفیشل لینگویج کوئز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہندی ہفتہ کے تحت ہندی (سرکاری زبان) کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں خصوصی پوسٹر ، بینرز لگائے گئے ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے ہندی ہفتہ کی مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر شگفتہ پروین، ہندی آفیسر،مانو ان سرگرمیوں کے انعقاد میں تال میل فراہم کر رہی ہیں اور انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں۔