September 29, 2020

تلنگانہ میں کورونا کے 2273نئے مثبت معاملات

تلنگانہ میں کورونا کے 2273نئے مثبت معاملات

 

 حیدرآباد -16 ستمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کورونا کے 2273نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1,62,844 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے مزید 12افراد کی موت ہوئی جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی بہ حیثیت مجموعی تعداد 996ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2260مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔اس طرح روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 1,31,447ہوگئی ہے۔پیر اور منگل کے درمیان 55,636نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 883لعاب کے نمونوں کی رپورٹس کاانتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی کوویڈ کے 22,76,222 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ریاست میں کورونا کے مثبت سرگرم معاملات کی تعداد30,401 ہے۔جی ایچ ایم سی کے حدود میں 325نئے معاملات درج کئے گئے جس کے بعد رنگاریڈی ضلع میں 185،نلگنڈہ ضلع میں 175،میڑچل ملکاجگری ضلع میں 164اور کریم نگر ضلع میں 122معاملات درج کئے گئے۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔

Post source : Urduleaks