September 29, 2020

مرکزی وزیر نتن گڈکری کورونا وائرس سے متاثر

مرکزی وزیر نتن گڈکری کورونا وائرس سے متاثر

نئی دہلی-16 ستمبر( اردو لیکس)مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن گڈکری  کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ خود نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا  اور ٹیسٹ کروایا جس میں وہ  مثبت پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی صحت  بہتر ہے اور وہ فی الحال سیلف ایسولیشن میں ہیں۔”ٹیوٹر پر ایک پیغام پوسٹ کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ “میں نے کل ڈاکٹر سے مشورہ کیا میں تھوڑا سا بیمار تھا۔ کوویڈ ۔19 کا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے ابھی میں صحت مند ہوں۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں۔

Post source : Urduleaks