October 24, 2020

سید عادل احمد کو فارسی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

سید عادل احمد کو فارسی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

حیدرآباد، 22ستمبر (پریس نوٹ) کنٹرولر امتحانات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بموجب سید عادل احمد ولد جناب سید غفور احمد کو فارسی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے ”ڈاکٹر وائی ایس آر تلنگانہ اسٹیٹ میوزیم، حیدرآباد کے کتب خانہ میں محفوظ فارسی مخطوطات کی وضاحتی فہرست کی تدوین و تیاری“ کے موضوع پر مقالہ مرتب کیا۔ انہوں نے پروفیسر عزیز بانو کی نگرانی یہ مقالہ داخل کیا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے مستحق قرار پائے۔ اپنی تحقیق کے دوران انہوں نے ڈاکٹر وائی ایس آر میوزیم میں موجود زمانہ قدیم بالخصوص مغلیہ سلطنت، قطب شاہی اور آصف جاہی دور کے فارسی مخطوطات کی زمرہ بندی اور فہرست سازی کا کام انجام دیا جسے وقت کی ضرورت سمجھا جارہا تھا۔ ڈاکٹر سید عادل احمد سردست محکمہ آثار قدیمہ تلنگانہ میں بحیثیت محاسب خدمات انجام دے رہے ہیں۔