October 25, 2020

حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے مکان پر اے سی بی کا دھاوا

حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے مکان پر اے سی بی کا دھاوا

حیدرآباد 23 ستمبر (اردولیکس)حیدرآباد ملکاجگیری اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے مکان پرآج محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے دھاوا کیا۔ نرسمہا ریڈی کے مکان سمیت انکے رشتہ داروں کے مکانات پر بھی دھاوے کیے گئے۔‌ آمدنی سے زائد غیر محسوب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں یہ کاروائی کی گئی ہے۔ دھاوےجاری ہیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔حیدرآباد کے مہیندراہلز، ڈی ڈی کالونی،عنبرپیٹ، اُپل کے ساتھ ساتھ ضلع ورنگل میں تین، کریم نگر میں دو، نلگنڈہ میں دو اور اننت پور میں دومقامات پر تلاشی کا کام جاری ہے۔

 

Post source : Urduleaks