October 25, 2020

حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنرپولیس گرفتار۔ 70 کروڑ کے غیرمحسوب اثاثہ جات کا انکشاف

حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنرپولیس گرفتار۔ 70 کروڑ کے غیرمحسوب اثاثہ جات کا انکشاف

حیدرآباد 24 ستمبر (اردولیکس) اے سی بی کے حکام نے حیدرآباد ملکاجگیری اسسٹنٹ کمشنر پولیس کو آمدنی سے زائد اثاثے جات رکھنے کے الزام میں آج صبح گرفتارکرلیا۔ واضح رہے کہ نرسمہا ریڈی کے مکان سمیت انکے رشتہ داروں کے مکانات جملہ 25 مقامات کل دھاوے کرتے ہوئے 70 کروڑ روپئے غیرمحسوب اثاثہ جات کا پتہ چلا یا گیا تھا۔ کل رات تک بھی دھاووں کا سلسلہ جاری رہا امکان ہے کہ آج دوپہرتک تلاشی جاری رہے گی۔

Post source : urduleaks