October 25, 2020

ریاست میں کورونا کے 1967 نئے کیسس _ 8 اموات

ریاست میں کورونا کے 1967 نئے کیسس _ 8 اموات

 

حیدرآباد _27 ستمبر ( اردو لیکس)تلگانہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1967نئے کیسس درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اس مرض کے متاثرین کی تعداد  1,85,833ہوگئی ہے۔اس وائرس سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1100ہوگئی ہے۔ریاست میں مزید 2058مریض روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد  ایک لاکھ 54  ہزار 499ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 50108نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1520کی رپورٹس کا انتظار ہے۔اس وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے اب تک ریاست میں  28 لاکھ 50 ہزار 869 معائنے کئے گے۔ریاست میں موجودہ طورپر 30,234سرگرم معاملات ہیں۔جی ایچ ایم سی میں 297نئے معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 147،میڑچل ملکاجگری میں 137،نلگنڈہ ضلع میں 105اور کریم نگر ضلع میں 152نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں

Post source : urduleaks