October 25, 2020

پی وی سندھو نے ارکان خاندان کے ساتھ ناگرجناساگر پراجیکٹ کا مشاہدہ کیا

پی وی سندھو نے  ارکان خاندان کے ساتھ ناگرجناساگر پراجیکٹ کا مشاہدہ کیا


حیدرآباد _ 27 ستمبر ( اردو لیکس)مشہور کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تلنگانہ کے مشہور ناگرجناساگر پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے اتوار کی صبح اس پروجیکٹ کے سامنے ٹہر کر تصاویر بھی لیں۔مقامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔اس پروجیکٹ کے 20دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔اس پانی کو چھوڑنے کا نظارہ کافی خوب صورت ہے جس کو دیکھنے کے لئے لوگ آرہے ہیں۔دریائے کرشنا کے آبی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اس پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد عہدیداروں نے اس کے 20دروازے 20فیٹ تک اٹھاتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں کے لئے چھوڑا۔اس پروجیکٹ میں  6,06,754کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے  6,06,754کیوزک پانی چھوڑاگیا۔

Post source : urduleaks