October 25, 2020

تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں کمی

تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں کمی

حیدرآباد _ 28 ستمبر ( اردو لیکس)تلنگانہ میں کورونا کے نئے 1378مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور پانچ اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1107ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران   1932مریض روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 1,56,431ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35,465نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں 952رپورٹس کا انتظار ہے۔جی ایچ ایم سی کے حدود میں 254نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 110،کریم نگر ضلع میں 78،میڑچل ملکاجگری میں 73اور سوریہ پیٹ ضلع میں 61نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں َ

Post source : urduleaks