October 25, 2020

کریم نگر کے مانیر ڈیم میں تین افراد کو پولیس نے بچالیا

کریم نگر کے مانیر ڈیم میں تین افراد کو پولیس نے بچالیا

کریم نگر _28 ستمبر ( اردو لیکس)تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں بچاوٹیموں کی کافی جدوجہد کے بعد 3ماہی گیروں کو بچانے میں کامیابی حاصل کر لی گئی جو  مانیر ڈیم میں پھنس گئے تھے۔ضلع کے چالورعلاقہ کے تقریبا15افراد اتوار کو تین بجے دن دریا میں ماہی گری کے لئے گئے تھے۔ان میں سے 12افراد شام تک واپس ہوگئے جبکہ تین افراد جن کی شناخت 25سالہ این تروپتی،27سالہ این سرینواس اور 30سالہ این روی کے طورپر کی گئی ہے، دریا میں پانی کے شدید بہاو کی وجہ سے پھنس گئے۔اس بات کی اطلاع پر پولیس، ریونیو، فائر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ والنٹرس وہاں پہنچے اور ان کو بچانے کی کارروائی شروع کی۔کمشنر پولیس کریم نگر کملاسن ریڈی نے ماہی تیراکوں،کشتیوں کے ساتھ بچاو ٹیم کو بھیجا۔جنھوں نے تینوں کو بچا لیا۔

Post source : urduleaks