October 25, 2020

حیدرآباد معین آباد شرمناک واقعہ۔ ملزم مدھو یادو نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار

حیدرآباد معین آباد شرمناک واقعہ۔ ملزم مدھو یادو نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار

حیدآباد 28 ستمبر(اردولیکس) حیدرآباد کی معین آباد پولیس نابالغ لڑکی کی مشتبہ موت کے معاملہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ مدھویادو ساکن حمایت نگر موضع کےمکان میں میڈ سروینٹ کے طورپرکام کرنے والی لڑکی کی چند دن قبل مشتبہ حالت میں اس کے مکان میں موت ہوگئی، جس کے بعد ملزم پرلڑکی کی عصمت ریزی اورقتل کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ متوفیہ کے ساتھ ان کی بہن بھی وہیں ملازمہ کے طورپرکام کیا کرتی تھی۔ اس لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں تمام حقائق سے واقف کروایا۔ ملزم کے خلاف پولیس نے نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے آج گرفتارکرلیا۔

Post source : urduleaks