October 25, 2020

آسام کی سابق خاتون چیف منسٹر محترمہ سیدہ انورا تیمور کا انتقال ہوگیا

آسام کی سابق خاتون چیف منسٹر محترمہ سیدہ انورا تیمور کا انتقال ہوگیا

حیدرآباد _28 ستمبر ( اردو لیکس)آسام کی واحد خاتون چیف منسٹر محترمہ سیدہ انورا تیمور پیر کے دن طویل علالت کے بعد آسٹریلیا میں انتقال کر گئیں۔ وہ 84 سال کی تھیں۔گوہاٹی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ تیمور ، 6 دسمبر 1980 سے 30 جون 1981 تک چیف منسٹر رہی ، پچھلے کچھ سالوں سے اپنے بیٹے کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم تھی ۔سیاست میں شامل ہونے سے پہلے جورھاٹ کے ڈیبیچارن بڑوا گرلز کالج میں معاشیات کی ایک لکچرر تھی 1972 ، 1978 ، 1983 ، اور 1991 میں آسام اسمبلی کے چار مرتبہ کانگریس  امیدوار کے طور پر منتخب ہوئی ، انہوں نے 1983 سے 1985 تک ریاستی وزیر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔1988 میں ، انہیں راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ 2011 میں ،  کانگریس چھوڑ کر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ میں شامل ہوگئی۔ 2018 میں NRC (نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز) کی فہرست سے ان کا نام غائب ہونے کے بعد وہ سرخیوں میں رہیں۔

Post source : urduleaks