October 25, 2020

تلنگانہ کا شخص پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا

تلنگانہ کا شخص پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا

حیدرآباد _29 ستمبر ( اردو لیکس) ذہنی طور پر متاثرہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو سرحد پار کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر حراست میں لے لیاگیا۔ضلع ورنگل رورل کے خانہ پور منڈل کا رہنے والا ذہنی طورپر متاثرہ پرمیشور چار سال پہلے لاپتہ ہوگیا تھا۔پرمیشور کی ماں کی موت 8سال پہلے ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی وہ ذہنی طورپر متاثر ہوگیا۔اس کی بیوی منجولا،دو بیٹاں اور بیٹا حیدرآبادمنتقل ہوگئے کیونکہ وہ اکثر ان کی پٹائی کرتا تھا۔اسی دوران چار سال پہلے پرمیشور ٹرین میں سوار ہوا۔وہ مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے راجستھان کے جیسلمیر میں واقع پاکستان کی سرحد کے قریب پہنچ گیا۔اس نے سرحد پارکرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ہندوستانی فوجیوں نے اس کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی۔جس میں پتہ چلا کہ اس کا تعلق خانہ پور سے ہے۔چونکہ وہ تلگو کے سوا کوئی اور زبان نہیں جانتا تھا اسی لئے تلگو جاننے والے ایک فوجی عہدیدار سریش بابو نے اس کی بات سمجھی اور اس مسئلہ پر خانہ پور کے سب انسپکٹرسائی بابو کو فون کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔سب انسپکٹر نے ان کو بتایا کہ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور ذہنی طورپر متاثرہونے کی وجہ سے وہ گھر سے چلاگیا ہے جس پر اس کی بیوی اور بچوں کو اطلاع دی گئی جو راجستھان پہنچے اور اس کو گھر واپس لایا۔

Post source : urduleaks