October 25, 2020

سدی پیٹ کے دوباک اسمبلی حلقہ میں 3 نومبر کو پولنگ

سدی پیٹ کے دوباک اسمبلی حلقہ میں 3 نومبر کو پولنگ

   حیدرآباد _29 ستمبر ( اردو لیکس)ضلع سدی پیٹ کے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں شیڈول جاری کیا ہے۔دوباک  حلقہ میں 3 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن 9 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے۔ نامزدگیوں کی جانچ 17 اکتوبر کو کی جائے گی ۔  نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر ہے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی کے انتقال کے بعد یہ حلقہ خالی ہوگیا تھا ۔

Post source : urduleaks