October 25, 2020

بابری مسجد انہدام کیس کا کل سی بی آئی سنائے گی قطعی فیصلہ

بابری مسجد انہدام کیس کا کل سی بی آئی سنائے گی قطعی فیصلہ

حیدرآباد _29 ستمبر ( اردو لیکس)بابری مسجد انہدام کیس میں قطعی فیصلہ کل 30 مئی کو  سنائے جانے والا ہے ۔ اس تناظر میں ، مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ حساس ، شورش زدہ علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دے ۔ بابری مسجد انہدام کیس سے متعلق لکھنؤ میں کل سی بی آئی کی خصوصی عدالت فیصلہ سنانے والی ہے ۔ مرکز کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، لہذا سیکیورٹی کو بڑھا دیا جانا چاہئے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈرس ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، کلیان سنگھ اور اوما بھارتی کو 30 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اڈوانی اور دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش کے تحت الزامات درج کیے ہیں۔ 2001 میں سی بی آئی کی ایک عدالت نے اڈوانی اور دیگر کے خلاف سازش کے الزامات خارج کردیئے تھے۔

Post source : urduleaks