October 25, 2020

اشرافیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کی جانب سے IAS راہول کو تہنیت پیش کی گی۔

اشرافیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کی جانب سے IAS راہول کو تہنیت پیش کی گی۔

 

نارائن پیٹ _29  ستمبر ( اردو لیکس)ناراٸن پیٹ ضلع کے طالب علم راہول ولد نرسملو نے  یو پی
ایس سی کے امتحانات کے نتاٸج میں ملک بھر میں 272 رینک حاصل کیاہے ۔ راہول کا تعلق ضلع نارائن پیٹ  کے دامرگدہ منڈل میں موضع لکشمی پور سے ہے۔ اس سلسلہ میں آج کولم پلی کے خانقاہ قتالیہ میں میں راہل کی  تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت حضرت سید شاہ جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین آستانہ عالیہ قتالیہ نے کی۔ جبکہ نگرانی الحاج سید احمد حسینی اشرفی جلالی نےکی۔
تقریب سے مقرر ین نے خطاب بھی کیا۔ راہل کا کولم پلی منڈل میں شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر اشرافیہ سوسائٹی کے علاوہ دیگر نے راہل کی گلپوشی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔
تقریب سے قبل راہل نے درگاہ کولم پلی میں حاضری بھی دی۔
اس موقع پر الحاج محمد شفیع چاند’ عبدالسلیم ایڈو کیٹ ‘ سید دستگیر حسینی’ سرپنچ ساٸ ریڈی’ ناںب سرپنچ وڑپا’ یم پی ٹی سی دامودر ریڈی’ زیڈ پی ٹی سی کاپیشین محمد تاج بابا ‘ راجیش گوڑ ‘جنارڈھن گوڑ ‘محمد فضل’ راملو ‘ سید یونس قادری ‘سید خواجہ معین الدین حسینی’ سید جمال حسینی ‘ محمدحمید ملاں’ محمد خلیل ‘محمد معراج ‘حافظ محمدارشد ‘حافظ محمدعرفات’ محمد خواجہ حسین’ محمد حسن الدین’ حافظ محمدجلال ‘ محمد فیاض موجود تھے۔ تقریب کا اختتام عبدالسلیم ایڈوکیٹ کے شکریہ پر ہوا۔

Post source : urduleaks